آہ و زاری
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - رونا پیٹنا، گریہ و زاری، نوحہ و فریاد۔ اس بہادر کو شب قتل عجب غم میں کشی آہ و زاری میں کشی شیون و نالہ میں کشی ( شمیم، ریاض شمیم، ١٩١٢ء، ٨:٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم 'آہ' کے ساتھ 'و' حرف عطف لگانے کے بعد فارسی زبان سے صفت 'زار' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔
جنس: مؤنث